Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے سرحدی علاقوں میں روپوش اشتہاریوں کے خلاف مڈ نائٹ سرچ آپریشن

ملزمان سے11 کلاشنکوف، 5 بندوقیں اور 23 پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
شائع 28 ستمبر 2024 09:29am

کرک میں پولیس نے پنجاب اور دیگر اضلاع سے متصل سرحدی علاقوں میں مڈنائٹ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے اشتہاریوں سمیت انتالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور اغوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان سے گیارہ کلاشنکوف، پانچ بندوقیں اور تئیس پستول برآمد کرلیے۔

آپریشن میں گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، آپریشن کے دوران پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، لیڈی پولیس اور کوئیک رسپانس فورس کی معاونت حاصل تھی۔

پاکستان

punjab