Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات پر فیصل کریم کنڈی کی مشکلات میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین نے سیشن جج کی عدالت میں ہرجانے کی درخواست جمع کرائی
شائع 27 ستمبر 2024 01:01pm

خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا۔

فیصل امین نے سیشن جج پشاور کی عدالت میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست جمع کرادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی شو میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ گورنر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ساکھ کو عزت کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ نجی چینل اور اس کے اینکر نے بھی علی امین کا مؤقف لینے کی کوشش نہیں کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ معافی مانگ کر 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

KPK Government

Faisal Amin Gandapur

corruption allegation