Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

حکومت پنجاب کو دھچکا، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کے حق میں بڑا عدالتی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی
شائع 27 ستمبر 2024 12:12pm

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کردیا جبکہ عدالت نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

دلائل سننے کے بعد جسٹس احمد ندیم ارشد نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرکے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا مگر گورنر پنجاب نے حکومت پنجاب کی سفارش پر بغیر نوٹس دیے 2 سال قبل ہی پرو وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومتی اقدام کلعدم قرار دے۔

Lahore High Court

University of Education Lahore

pro vice chancellor