Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذہبی رسوم کے دوران 46 ہندو دریاؤں، تالابوں میں ڈوب گئے

37 بچے بھی شامل، واقعات بھارتی ریاست بہار کے 15 اضلاع میں رونما ہوئے۔
شائع 26 ستمبر 2024 09:47pm

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں 46 ہندو ایک مذہبی تہوار کی رسوم ادا کرتے ہوئے ڈوب گئے۔ یہ واقعات دریاؤں اور تالابوں میں رونما ہوئے۔

حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور تالاب بھی پورے بھرے ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔

بہار کے ڈزاسٹر مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انتباہ کے باوجود لوگ دریا اور تالاب میں اترے۔ لوگوں نے انتباہ نظر انداز کردیا اور یہ بھی نہ دیکھا کہ دریا پورے جوش میں ہیں اور تالابوں میں بھی پانی اس قدر بھرا ہوا ہے کہ اُن میں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے۔

یہ لوگ جیتیہ پرو نامی تہوار منارہے تھے۔ یہ تہوار ماؤں کا ہے اور وہ اپنے بچوں کی بہبود کے لیے دعائیں مانگتی ہیں۔ ہلاکتیں پندرہ اضلاع میں ہوئیں۔

ریسکیو ٹیمیں مدد کو پہنچیں تاہم تب تک لوگ ڈوب چکے تھے۔ چند ایک لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔ لاشوں کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں کیونکہ دریا بپھرے ہوئے ہیں۔

جیتیہ پرو کئی دن جاری رہتا ہے اور یہ بہار کے علاوہ اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ اور نیپال کے چند اضلاع میں بھی منایا جاتا ہے۔ بھارت میں مذہبی تہواروں کے موقع پر بھگدڑ اور دیگر واقعات میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں عام ہیں۔

bihar

46 PERSONS DROWN

SWOLLEN RIVERS

RIVERS AND PONDS

JITIYA PARV

MOTHERS PRAY FOR CHILDREN