Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: کچرے کے ڈھیر میں پراسرار دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق

دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہوگا، پولیس
شائع 26 ستمبر 2024 11:38am

پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں خزانہ شوگر مل کے قریب میں پراسرار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہوگا، دھماکا کچرے کے ڈھیر میں ہوا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے کے اہل کار جائے وقوع پر پہنچے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پراسرار دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کباڑ کی دکان میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھے کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Blast

peshawar blast