Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں 37 قیدی غلطی سے رہا کردیے گئے

شدید تنقید کے بعد حکومت نے ان قیدیوں کو دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شائع 25 ستمبر 2024 10:52pm

برطانیہ میں 37 قیدی غلطی سے رہا ہوگئے۔ برطانیہ کی وزارتِ انصاف اور پولیس کے درمیان قیدیوں کو دوبارہ جیل میں ڈالنے کے لیے رابطے ہوئے ہیں۔

قبل از وقت رہائی کے منصوبے کے تحت 37 قیدیوں کو غلطی سے رہا کردیا گیا۔ یہ واقعہ 10 ستمبر کا ہے۔ یہ غلطی اس لیے ہوئی کہ اُن کے جرائم ترمیم شدہ قانون کے دائرہ کار میں لکھ دیے گئے۔

جن قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے اُن کے جرائم استثنٰی کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ میڈیا کے طرف سے غیرمعمولی تنقید کے بعد حکومت نے غلطی سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کو دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

برطانیہ میں جیلوں کی اصلاح کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام ہوتا رہا ہے۔ قوانین میں ترمیم کے ذریعے کوشش کی جاتی ہے کہ جیلوں میں بند افراد کی تعداد کمی جائے تاکہ چھوٹے موٹے جرائم کے مرتکب افراد کو زیادہ وقت جیل میں نہ گزارنا پڑے۔

uk

37 INMATES WRONGLY REALEASED

GOVERNMENT CRITICISED HEAVILY

RELEASED ONES TO BE PUT IN JAILS AGAIN