Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں ماں اور بیٹے کا بہیمانہ قتل

کامران سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا ملازم تھا، ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
شائع 25 ستمبر 2024 05:39pm

کوئٹہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عیسیٰ نگری کے نزدیک ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں ماں بیٹے (رضیہ بی بی اور کامران) نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ کامران ٹراما سینٹر کا ملازم تھا۔ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جارہا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی بھی مشتبہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندانی رنجش اور دیگر ممکنہ عوامل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

quetta

TRAUMA CENTER EMPLOYEE

MOTHER AND SUN KILLED

FAMILY FEUD TO BLAME