Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

باپ نے 13سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

ملزم نے دو شادیاں کیں اور دونوں بیویوں کو طلاق دے رکھی تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 10:19pm

وزیرآباد کے نواحی علاقے گکھڑمنڈی میں باپ نے 13 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دو شادیاں کیں تھیں اور دونوں بیویوں کو طلاق دے رکھی ہے۔

مقتولہ بیٹی باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ ملزم کی پہلی بیوی سے 5 اور دوسری بیوی سے صرف ایک بیٹی مقتولہ زینب تھی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ملزم اشرف نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی پیسوں کا تقاضا کررہی تھی، میرے پاس پیسے نہیں تھے جس پر تشدد کا نشانہ بنایا ،پہلے بھی کئی بار پیسے مانگنے پر بیٹی پر تشدد کرتا رہا ہوں۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف کو کبوتر بازی کا شوق تھا شرط ہارنے پر اکثر جنونی ہوجاتا تھا، ملزم اشرف کے گھر سے تشدد کے باعث مقتولہ کی رونے اور چیخنے کی آوازیں بھی آتی تھیں۔

lahore

lahore police

Murder