Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی دھواں دار تقریر پر مزمل اسلم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو مناظرے کا چیلنج

پنجاب میں 58 فیصد کم پیداوار ہوئی ہے۔دوسری طرف کارخانے بند ہو رہے ہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
شائع 25 ستمبر 2024 04:32pm

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا حکومت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہے، خیبر پختونخوا کی اچھی کارکردگی دیکھ کر مریم نواز نے پوری تقریر کے پی حکومت کے خلاف کردی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے کسان اپنے معاشی قتل کا حساب مانگ رہے ہیں، آج مریم نواز کے کسان کارڈ کے اجراء کو کسانوں نے مسترد کردیا کیونکہ موجودہ حالات کے مطابق پنجاب میں 58 فیصد کم پیداوار ہوئی ہے۔دوسری طرف کارخانے بند ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے سرکاری اسکول برائے فروخت ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی اطلاع کے لئے عرض ہے خیبر پختوخوا حکومت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہےخیبرپختونخوا قرض اتارنے کا فنڈ بنا کر ایک ساتھ پانچ فیصد قرض کی رقم رکھی جائے گی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پہلے چھ ماہ میں صحت کارڈ کی مد میں 15 ارب خرچ کئے جس سے چار لاکھ لوگوں کا علاج ہوا۔انھوں نے مریم نواز کو چیلنج دیا کہ پروگرام رکھیں اور آئیں مقابلہ کریں کس صوبے نے کتنا کام کیا ہے۔

پاکستان

punjab