Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو جرح کیلئے آخری مہلت

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی عدم حاضری کی وجہ سے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
شائع 25 ستمبر 2024 03:01pm

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت دے دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔ ملزمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کی گئی ۔ نیب پراسکیوشن ٹیم نے اعتراض اٹھایا کہ وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست تاخیری حربے ہیں ۔۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں قائم عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے موقع پر انتظار پنجھوتہ، نعیم پنجھوتھہ اور فیصل فرید جبکہ نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکلائے صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بیمار اور ڑ ڈینگی میں مبتلا ہیں، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔

اس موقع پر نیب وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشعال یوسفزئی سمیت 4 وکلا پیروی کر رہے ہیں، عثمان گل اگر بیمار ہے تو ان وکلاء کو طلب کر کے آخری گواہ پر جرح کرائی جائے۔

نیب وکلا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکلائے صفائی خود آرڈر لائے کہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے، اب وکلائے صفائی جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت کو التوا کا شکار کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے ملزمہ کے وکلا کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آخری گواہ نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کو آج ایک بار پھر آگے نہ بڑھایا جاسکا تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی عدم حاضری کی وجہ سے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

imran khan

bushra bibi

adiala jail

190 million pounds scandal

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

190 MILLLION POUND CASE