Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کا موساد ہیڈکوارٹرز پر حملہ، اسرائیل نے میزائل تل ابیب پہنچنے کی تصدیق کردی

صہیونی فوج نے مزید 27 افراد شہید کردیے، جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کا بھی فیصلہ
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 08:39pm

اسرائیل نے حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی جس کے بارے میں ایران کی حامی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل حملے سے تل ابیب کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری طرف اسرائیل کی جوابی کارروائی میں مزید 27 لبنانی شہید ہوگئے۔ ساتھ ہی ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیاں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے تیاریاں کی جارہی ہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنسی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے قادر ون بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

ابتدائی طور پر اسرائیل نے حزب اللہ کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اب تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے لبنان سے داغے گئے میزائل کو سینٹرل اسرائیل میں غیر موثر کردیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل اسرائیلی شہروں تک پہنچے ہیں۔ موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب حزب اللہ کے میزائل کو ناکام بنا دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق جیسے ہی میزائل تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

اس حوالے سے آئی ڈی ایف نے اعلان کیا کہ لبنان سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا، لیکن ڈیوڈ کے سلنگ شاٹ فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

Iran

Palestine

HIZBULLAH MILITIA

israel attacked