Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت بنگلا دیش ٹیسٹ: بھارتی میڈیا نے اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کھیلا جانا ہے
شائع 25 ستمبر 2024 10:46am

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے وینیو کانپور اسٹیڈیم کی حالت زار پر سوالات اٹھنے لگے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنے ہی اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کھیلا جانا ہے تاہم کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا، اسٹیڈیم کی بالکونی ’سی‘ خطرناک ہے، مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے، اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔

ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا کہ بالکونی سی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کے لیے رکھے گئے، اس کی گنجائش 4800 ہے، جبکہ 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے، 50 افراد نے بھی بالکونی میں اچھل کود کی تو بالکونی گر سکتی ہے۔

بھارت بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران ہندوستانی آئی بی کا مکارانہ تھریٹ الرٹ، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ؟

اس کے علاوہ کانپور اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں، یہاں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے، آلودگی کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوتی ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیت سکا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔

india

test series

Bangladesh

test cricket

India VS Bangladesh

bangladesh vs india

India Bangladesh Series