Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی وزیراعظم کی زبان پھسل گئی، اسرائیلیوں کیلئے نامناسب لفظ بول گئے

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
شائع 25 ستمبر 2024 08:38am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کی زبان پھسل گئی اور غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق نامناسب لفظ بول گئے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں شریک تھے اور دوران خطاب انہوں نے غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ”یرغمالیوں کی واپسی“ کے بجائے ”ساسیجز کی واپسی“ کہا دیا۔

واضح رہے ساسجیز (Sausage) ایک قسم کی پروسیسڈ گوشت کی مصنوعات ہوتی ہیں، جو عموماً چربی، گوشت، اور مختلف مصالحے ملا کر تیار کی جاتی ہیں۔ یہ مختلف اقسام میں دستیاب ہوتی ہیں، عمومی طور پر مغر بی ممالک میں پورک ساسیجز یعنی خنزیر کے گوشت سے تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مرغی اور دیگر جانوروں کے گوشت سے بھی تیار ہوتا ہے اور یہ Hotdog سے مماثلت رکھتا ہے۔

اسٹارمر نے کہا کہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور ساسیجز (یرغمالیوں) کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے دو ریاستی حل کے لیے زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایک محفوظ اور محفوظ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ اسٹارمر کی زبان پھسل والی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

لیورپول میں لیبر پارٹی کی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے غلطی سے غزہ میں یرغمالیوں کے بجائے ’ساسیجز کی واپسی‘ کا مطالبہ کیا۔

uk

ٰIsrael

HOSTAGE TALKS