Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 24 ستمبر 2024 11:52pm

لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا دوران آپریشن پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کا مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلہ طور لونگ خیل کے قریب پیش آیا، مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام عرف سرہ لمبہ ہلاک ہو گیا، جبکہ ساتھی خوارج ولایت عرف گل بالا معہ ایک اور ساتھی کے موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس پرحملوں میں بھی مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا، فورسز باقی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کر دی، دہشتگردوں اور پولیس کے مابین 10 منٹ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کہتے ہیں کہ ناصر باغ اور اطراف ہے علاقوں میں پولیس الرٹ ہے۔

peshawar

Search Operation

lucky marwat