لیڈی کانسٹیبل لاہور میں دوست کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار
لاہور میں نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی تھی ، جس کے بعد نوجوان اور لیڈی کانسٹیبل کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ایس پی لینٹ کے مطابق مقتولہ کانسٹیبل ثمن کا قاتل فاروق خود بھی کانسٹیبل ہے۔
قتل کا واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی تھی، جس کے بعد نوجوان اور لیڈی کانسٹیبل کے درمیان جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے دوران نوجوان نے فائرنگ کرکے لیڈی کانسٹیبل کوقتل کر دیا اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ سمن کے نام سے ہوئی جو پولیس کانسٹیبل تھی اور اسے اس کے دوست نے قتل کیا۔
نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی حسن زیب قتل، مقدمہ درج
عینی شاہدین کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اور پھر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اورلڑکی سے معافی مانگنے کا کہا تو نوجوان نے پسٹل نکال کر پہلے ہوائی فائرکیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے۔
قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق
پھر نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کے پہلے پاؤں میں اور پھر سرمیں تین گولیاں ماریں۔ نوجوان قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
لیڈی کانسٹیبل کا قاتل کون ؟
ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل میں ملوث قاتل کوئی اور نہیں بلکہ خود کانسٹیبل نکلا جس کی شناخت فاروق کی جام سے کی گئی ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق قتل سے قبل دونوں کانسٹیبلز نہر کنارے کافی دیر بیٹھے رہے، :نہر کنارے بات چیت کے دوران دونوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے بعد کانسٹیبل فاروق نے فائرنگ کرکے ثمن کو قتل کردیا
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کانسٹیبل فاروق کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed on this story.