Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی جلسہ کامیاب بنانے کیلئے گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

وزیراعلیٰ کے پی کے بانی پی ٹی آئی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے
شائع 24 ستمبر 2024 03:43pm

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور 28 تاریخ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی اور اس کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے تھا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہورجلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28 ستمبرکوراولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ملکی، سیاسی، کے پی کے اورپارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان

imran khan

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi