Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی کا ’حق دو تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان، لائحہ عمل بھی دے دیا

ملک میں بے روزگاری کی وجہ سےمایوسی پھیلی ہوئی ہے، حافظ نعیم
شائع 24 ستمبر 2024 02:21pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک مزاحمتی تحریک بن جائے گی۔

لاہورمیں نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصدعوام کو ریلیف دیناہے، مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کی جائے، آئی پی پیزکوبجلی لیے بغیرادائیگی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی وجہ سےمایوسی پھیلی ہوئی ہے، ہم دھرنے بھی دیں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں دھرنے دئیے جائیں گے، 7اکتوبرکے بعد حق دوتحریک مزاحمتی تحریک بن جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 45 دن پورا ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر کو مختلف شہروں میں بڑے بڑے مظاہرے کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک غزہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے، 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے جس میں احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے۔

پاکستان

Jamat e Islami