Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرپشن کا سکینڈل، لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرر رشوت لینے پر معطل

ویڈیو میں ہیڈ محرر اور نائب ہیڈ محرر کو رشوت لیتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 23 ستمبر 2024 04:14pm

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرپشن کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرر کو رشوت لینے پر معطل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ محرراقصی عزیز اور نائب محررکرن جمال حاضریاں لگانے کیلئے ماہانہ رشوت وصول کرتی تھیں جبکہ رشوت لیتے ہوئے دونوں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں ہیڈ محرر اور نائب ہیڈ محرر کو رشوت لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کے علاوہ مزید 2 آفیسرز بھی اپنا ماہانہ حصہ وصول کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں عہدیدار 24 لیڈی کانسٹیبلز کی حاضریاں لگانے میں ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ہیڈ محرر اور نائب محرر حاضری کے عوض پیسے لے رہی ہیں۔ ایک لیڈی کانسٹیبل سے ماہانہ 25 ہزار روپے لیے جا رہے تھے۔ فی میل ہیڈ محرر اور نائب محرر انسپکٹر فرحت لبنی ٰکو بھی حصہ دیتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر کے پی اے امتیاز بھی ان خواتین محرر سے ماہانہ حصہ لیتا ہے، 24 اہلکاروں سے ماہانہ 6 لاکھ جمع ہوتے تھے جو چار افراد میں تقسیم ہوتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لائن انسپکٹرفرحت لبنیٰ اورریڈر عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ آپریٹرکانسٹیبل عرفان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت کی ویڈیو ایک سال پرانی ہے۔ ایس پی ہیڈکوارٹر زنیر چیمہ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستان

sindh