Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس نیب کورٹ سے ایف آئی اے کو منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مالی فائدہ حاصل کیا اورمس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، ایف آئی اے
شائع 23 ستمبر 2024 01:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایف آئی اے نے کا توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹھوس ثبوت اور شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سپلیمنٹری چالان کے بعد کیس نیب کورٹ سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی ذرائع اور کرپشن سے مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے کا توشہ ٹو سپلیمنٹری چالان سامنے آگیا۔ ایف آئی اے نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ٹھوس ثبوت اور شواہد کا دعویٰ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بطوروزیراعظم سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈئیر محمد احمد بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں نے مالی فائدہ حاصل کیا اورمس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کیخلاف ٹھوس ثبوت شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے نے دعویٰ کیاکہ غیر قانونی ذرائع اور کرپشن سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مالی فائدہ حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر بلغاری سیٹ حاصل کیا۔

FIA

پاکستان

Tosha Khana Reference 2