کراچی: چوری کی موٹر سائیکلیں بلوچستان بیچنے والے ملزمان لیاری سے گرفتار
گرفتارملزمان میں ایازعلی سیال اور محمد حیات بلوچ شامل ہیں, ترجمان رینجرز
پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری سے 2 انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار کرلیے جو کراچی سے موٹرسائیکل چوری کرکے بلوچستان فروخت کرتے تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں ایازعلی سیال اور محمد حیات بلوچ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان چوری کی موٹرسائیکل بلوچستان میں بیچتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کااعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا گیا۔
دوران تفتیش ایازعلی سیال نے بیوی کے ہمراہ مویشی چوری کرنے اور سیلزمین کولوٹنےکا اعتراف کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آٹے والی گاڑی سے 4.5 لاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا۔
پاکستان
بلوچستان
karachi
sindh
Pakistan Ranger
مقبول ترین
Comments are closed on this story.