Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی

آگ پر قابو پالیا گیا،کولنگ کا عمل جاری،ریسکیو
شائع 23 ستمبر 2024 08:26am

کراچی کے علاقے کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد گاڑیاں نذر آتش ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آتشزدگی پر قابو پایا۔ عملہ ریسکیو کے مطابق اب کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ جس جگہ آگ لگی ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی تھیں۔

مزیدپڑھیں:

کراچی عرشی مال آتشزدگی: سلنڈر سے آگ بھڑکی اور سب کچھ لپیٹ میں آگیا،عینی شاہدین

پاکستان

karachi

fire