Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے مخالفین کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے سمجھا دیا ہے، عظمیٰ بخاری
شائع 22 ستمبر 2024 04:56pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی کوئی گلی اور سڑک کچی نہیں رہے گی، لاہور اور پنجاب ہمارا فخر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت کا ایجنڈا ملک میں آنے والی بہتری کو روکنا ہے۔

گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کرکے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کل پی ٹی آئی سے لاہور میں لوگ اکھٹے نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام مریم نواز سے خوش ہیں، مریم نواز نے مخالفین کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے سمجھا دیا ہے۔

ن لیگ سے حکومت لے کر ’پانی آتا ہے پانی جاتا ہے‘ کو دی جا رہی ہے، حماد اظہر کا بڑا انکشاف

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف پر سوائے پی ٹی آئی کے پورا صوبہ خوش ہے۔

Ali Amin Gandapur

azma bukhari

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Jalsa Lahore