Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، عطا تارڑ

ان کی جلسی، سیاست اور گورننس سب فیل ہوگئی ہیں، عطا تارڑ
شائع 21 ستمبر 2024 07:04pm

وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی طرح پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بھی فلاپ ہوگیا ہے۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کی تمام سڑکیں کھلی رہیں، ان کیلئے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی تھی، اس کے باوجود یہ پورا زور لگا کر بھی چند لوگ ہی اکھٹے کرسکے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کردیا ہے، یہ لوگ عوام کو جمع کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جلسے کے حوالے سے بڑی بڑی بھڑکیں ماری تھیں، ان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، انہوں نے عدلیہ اور اداروں کے خلاف محاذ آرائی شروع کی ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، علی امین مریم نواز سے اپنا مواز نہ کریں۔ ان کی جلسی، سیاست اور گورننس سب فیل ہوگئی ہیں۔

Ali Amin Gandapur

Attaullah Tarar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Jalsa Lahore