Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری نوکری کے عوض رقم اینٹھنے والے کو بڑی سزا سنا دی گئی

مجرم ذوالفقار نے تین شہریوں سے کے ڈی اے میں نوکری کے عوض ڈیڑھ لاکھ فی کس وصول کئے
شائع 21 ستمبر 2024 03:18pm

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ٹیکنیشن کو سرکاری نوکری دلوانے کیلئے رقم وصولی پر سزا سنا دی۔

اینٹی کرپشن محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ مجرم ذوالفقار نے تین شہریوں سے کے ڈی اے میں نوکری کے عوض ڈیڑھ لاکھ فی کس وصول کئے۔

کراچی: اسلحے کی چھینا جھپٹی میں پولیس اہلکار راہگیر سمیت قتل

ترجمان مطابق مجرم نے سرکاری نوکری کی جعلی دستاویزات بھی تیار کر کے دیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ مجرم کو شہریوں سے مزید پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

کشمور میں اہلکاروں کے ڈاکوؤں سے رابطے کا انکشاف، دو معطل

جرم ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو مجموعی طور پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Bribe

Government Job