Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا

مریم نواز نے انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کر دئیے، ذرائع
شائع 21 ستمبر 2024 02:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب حکومت نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےانتظامیہ کو نئے احکامات جاری کر دئیے جس میں کہا گیا کہ تمام سڑکوں، موٹرویزکو کھلا رکھا جائے، سیاسی جماعت کو سیاسی رویہ اپنانا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے واضح کیا کہ اگرقانون کوہاتھ میں لیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا، جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمیں پتا ہےذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔

پاکستان

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)