Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کا کیس سننے سے معذرت

جج شائستہ خان کنڈی ںے شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی
شائع 21 ستمبر 2024 12:56pm

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی ںے شراب و ناجائزہ اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تمام شاہراہیں بند ہیں وزیراعلی علی امین گنڈا پور سماعت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

جج شائستہ کنڈی نے پوچھاکہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹرنہیں ہے، وکیل نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹرہوتے ہیں ایوی ایشن اترنے کی اجازت نہیں دے گی، 2016 کا کیس ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

جج نے ریمارکس دیے جی بالکل وکیل بھی آتے ہیں اور درخواست بھی آتی ہے، ابھی علی امین گنڈا پور کدھرہیں، کیا وہ لاہورہیں؟۔

لاہور جلسے سے پہلے علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وکیل نے بتایاکہ وہ لاہور تو نہیں جا سکتے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے صحافیوں سمیت تمام افراد کو کمرہ عدالت سے نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سب کوباہرنکالیں میں نے وکیل اورپراسیکیوٹرسے بات کرنی ہے۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈا پورکا کیس سننے سے معذرت کرتےہوئے کیس سیشن جج کوبھیج دیا کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک کردی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج، حکومت فسطائیت سے باز آجائے، بیرسٹر سیف

پاکستان

Ali Amin Gandapur