Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ

سروسزکی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کردی گئیں
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 02:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزرات داخلہ نے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی جس کے تحت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ امتحانی مراکز کے گرد موبائل سگنلز صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 تک معطل رہیں گے۔

سروسزکی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کردیے گئی ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

تمام 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔ پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں 82,500 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔

پاکستان

lahore

punjab

موبائل فونز

medical test

mobile phone services

exam paper