Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور جلسے سے پہلے علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 11:18am

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےسماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی کےک بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نےعمرتنویربٹ کوغیرحاضری پراشتہاری قرار دے دیا۔ راجا خرم شہزاد نواز اورراجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ حاضری معافی کی درخواست دی اور جلسے میں طبیعت ٹھیک تھی۔ عدالت میں وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے۔

عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سےاستثنی کی درخواست منظور کرلی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti lahore

PTI Jalsa Lahore