Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

مطلقہ بیوی کو بچے نہ دینے کی ضد، باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا

فیصل آباد میں سنگدل شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جبکہ جڑانوالہ میں 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں...
شائع 21 ستمبر 2024 09:37am

فیصل آباد میں سنگدل شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جبکہ جڑانوالہ میں 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ علامہ اقبال کالونی میں پیش آیا، بیوی طلاق لے کر بچوں کو ساتھ لے جانا چاہتی تھی، باپ نے نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ کا گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں گہرام مچ گیا۔

پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں 2 نامعلوم نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی لڑکیوں کی ابھی تک شناخت نہ ہوسکی۔

پاکستان