Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

شجاع آباد میں زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ

زائرین کی بس ایران سے براستہ صادق آباد کوہاٹ جارہی تھی، ریسکیو ذرائع
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 09:22am

پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں زائرین کی بس شیر شاہ ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شجاع آباد میں پیش آیا، جہاں شیر شاہ ٹول پلازہ سے مسافر بس ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس ایران سے براستہ صادق آباد کوہاٹ جارہی تھی جبکہ زخمیوں کو نشتر ٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 25 اگست کو لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جہاں تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں جاگری تھی جبکہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہوگئے تھے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ زائرین کی بس ایران سے پنجاب جارہی تھی جبکہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گجرانوالہ سے تھا۔

حادثہ ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جو قریب ترین شہر اُتھل سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) اور ایران کے سرحدی شہر پشین سے 500 کلومیٹر دور ہے۔

اس سے قبل 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں بھی پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی وجہ سامنے آگئی

ایران میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار بس کو موڑ پر الٹنے کے بعد کئی فٹ تک گھسٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثہ مبینہ طور پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

punjab

traffic accident

Multan

Road Accident

bus accident

Shujabad

visitors bus accident