Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

قافلے لے کر خود نکلوں گا، مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا، علی امین گنڈاپور

21 ستمبر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
شائع 19 ستمبر 2024 08:17pm

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لاہورمیں جلسے کا مقصد حقیقی آزادی ہے، اب اس کرپٹ ٹولے سے آزادی لینے کا وقت آگیا ہے ، خیبرپختونخوا سے قافلے لے کر خود نکلوں گا اور مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پورا پاکستان نکلےگا، جعلی حکومت کو گھبرانا نہیں ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا ہے۔ اب اس کرپٹ ٹولے سے آزادی لینے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان نکلےگا، جعلی حکومت کو گھبرانا نہیں، میں خود خیبرپختونخوا سے قافلے کی قیادت کروں گا۔ 21 ستمبر کو آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔

وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ہم نےاپنی آئندہ نسل کیلئے آزادی لینی ہے، ہم پاکستان کو مافیاز سے آزاد کروائیں گے، کیونکہ ہم آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔

Ali Ameen gandapur

PTI jalsa

Politcs Sep 19 2024