Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 5 کلنکس کو سیل کردیا گیا

کارروائیوں کا مقصد صوبے میں معیاری صحت کی خدمات کو یقنی بنانا ہے، ترجمان
شائع 19 ستمبر 2024 02:23pm
Khyber Pakhtunkhwa Health Care Commission crackdown - Breaking - Aaj news

پشاور میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کلنکس کو سیل کردیا۔

ترجمان خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ال فراز میڈکل کلنک میں سروس پروائڈر غیراہل تھا، الشفاء ڈینٹل کلنک کلنک میں ٹیکنیشن سروس پروائڈر کی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ بلال میڈکل ہال کو سیل کردیا گیا، سروس پروائڈر کلنکل ٹیکشن تھا، خورشید کلنک بھی سیل کردیا گیا، سروس پروائڈر ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھا اور مریضوں کو ایلوپیتھک انجکشن لگارہا تھا جبکہ صدیق میڈیکوس بی سیل کردیا گیا، سروس پروائڈر نااہل تھا۔

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی ڈائریکٹر لائسنینگ کی ہدایت پر کی گئی، کارروائی خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے اینٹی کویکری قوانین 2022 کی تحت کی گئی، کارروائیوں کا مقصد صوبے میں معیاری صحت کی خدمات کو یقنی بنانا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Khyber Pakhtunkhwa Health Care Commission

clinics seal