Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر جوبائیڈن نے علاقائی سلامتی کیلئے پاک امریکا تعلقات کو اہم قرار دے دیا

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات
شائع 19 ستمبر 2024 12:20pm

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، جس میں امریکی صدر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر پاک امریکا تعاون کو سراہا۔

امریکا میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔

اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں۔

امریکی صدر نے علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے پاک امریکا تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔

ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو بھی سراہا۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان

Joe Biden

United States

Rizwan Saeed Sheikh