Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے، جان کربی
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 09:27am

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے واضح کیا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ہمیں اب بھی یقین ہے کہ لبنان کے ساتھ آگے بڑھنے کا ایک سفارتی راستہ ہے، ڈیوائس بلاسٹ کے واقعات کا سیزفائر ڈیل پر کیا اثر پڑے گا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتا، مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکا ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

ترجمانوائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پیجرز کے بعد لبنان میں اب واکی ٹاکیز کے دھماکے، 14 افراد ہلاک، 450 زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے 12 افراد شہید جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ان ڈیوائسز کے پھٹنے سے ایرانی سفیر کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی افراد اپنی انگلیوں سے بھی محروم ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ زخمی افراد کو بازوؤں، ٹانگوں اور چہرے پر شدید زخم آئے۔

لبنان، ایرر میسج کے بعد پیجر وائبریٹ ہونے لگا، بند کرنے کیلئے بٹن دیا تو دھماکا ہوگیا، نئی تفصیلات میں انکشاف

لبنان میں تائیوان کے درآمد پیجرز کے دھماکوں پر کمپنی کا بیان سامنے آگیا

پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے سے چند منٹ قبل اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کو کال کی تھی اور انہیں لبنان میں کسی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں کے بعد واکی ٹاکی سیٹ میں بھی دھماکے ہوئے جن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔

لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

Israel

white house

Hezbollah

lebanon

John Kirby

Pagers Hack

Walky Talkies

Israel expands war goals