Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرہ: تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک افراد کو روند ڈالا، 4 افراد جاں بحق

پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 09:31am

گوجرہ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو روند ڈالا، حادثے میں بچیوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہر گوجرہ میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، جہاں مہندی کی تقریب پر جانے والوں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، حادثے میں 2 بچیوں اور خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ شامل ہیں۔

جھنگ روڈ کے قریب منشا اوڑھ کے ہاں شادی کی تقریب تھی، بدقسمت بچیاں اور بچے مہندی لے کر سڑک کے کنارے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر متعدد افراد پر چڑھ دوڑا۔

پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرہ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ نے سے 4 خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شادی کی تقریب میں جاں بحق خواتین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

punjab

traffic accident

Road Accident

gojra