Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قمبر شہداد کوٹ: کار ڈکیتی میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف

ملزمان نے کرائے پر لی گئی ٹیکسی چھینی تھی، پولیس
شائع 18 ستمبر 2024 09:35pm

قمبر شہدادکوٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مردوں کے ساتھ خواتین ڈکیت بھی سرگرم ہیں۔ پولیس نے کار ڈکیتی میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق 3 خواتین نے چند روز قبل نصیرآباد سے قمبر کے لیے ٹیکسی کرائے پر لی۔ راستے میں خواتین کے ساتھی بھی آملے۔

ملزمان نے نے کار چھینی اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے چھینی گئی کار کو جیکب آباد سے برآمد کرلیا ۔

sindh

Robbery

Sindh Police

Arrested