Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بدین میں سرکاری اسکول کی عمارت خطرناک قرار، انتظامیہ ٹینٹ میں تدریس دینے پر مجبور

ضلع بدین میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والی تباہی کے اثرات اب نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں
شائع 18 ستمبر 2024 03:06pm

ضلع بدین میں بارشوں سےگورنمنٹ بوائز ہائیر سیکندڑی اسکول پیرو لاشاری کی عمارت خطرناک قراردے دیا گیا جبکہ انتظامیہ نے اسکول کے احاطے میں ہی ٹینٹ لگاکر بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دیا۔

ضلع بدین میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والی تباہی کے اثرات اب نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں، بدین کے نواحی شہر پیرو لاشاری کے گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکندڑی اسکول کی عمارت کو بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات کے بعد ورک اینڈ سروسز کی جانب سے خطرناک قرار دے دیا ہے جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اسکول کے احاطے میں ٹینٹ لگاکر بچوں کی تعلیم کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اسکول میں 15 سو سے زائد طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی حالت دیکھ کر ڈر کے مارے زیادہ تر بچوں نے اسکول آنا ہی چھوڑ دیا ہے جبکہ اب بھی بارش کا پانی اسکول کے گراؤنڈ میں موجود ہے۔

اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور اسکول کی عمارت کی مرمت کی جائے تاکہ وہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

CM Sindh

پاکستان

Sindh government