Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیر بالا سے چترال جانے والی سوزکی کو حادثہ، 3 افراد جان سے گئے

فروٹ اور سبزی سے بھری سوزکی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، ریسکیو
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2024 09:38am

دیر بالا سے چترال جانے والی سوزکی کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ دیربالا میں پیش آیا جہاں پناکوٹ کے مقام چترال جانے والی سوزکی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فروٹ اور سبزی سے بھری سوزکی چترال جارہی تھی کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت محب اللہ، عجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حمید اللہ شدید زخمی گیا، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

خیبر پختونخوا

traffic accident

Road Accident

van fall into deep

dir bala