Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصر کے بھارت سے جنگی طیارے خریدنے پر اسرائیل کو تشویش

مصر نے بھارت سے تقریباً 18 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے بارے میں بات چیت کی ہے
شائع 17 ستمبر 2024 08:06pm

مصر کا اردہ ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں بھارت سے جدید فائٹر طیارے خریدے گا، مصر کے اس فیصلے سے اسرائیل میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر نے بھارت سے تقریباً 18 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے بارے میں بات چیت کی ہے، ساتھ ہی مصر میں جیٹ طیاروں کی بحالی کا مرکز قائم کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستان ایوی ایشن لمیٹڈ مصر کو ”دھروو ماک 3“ ہلکے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے لیے بھی بات چیت کر رہا ہے جو نقل و حمل، طبی انخلا اور جاسوسی کے مشن کے لیے ہیں۔

چند روز قبل مصر نے قاہرہ کے شمال مغرب میں واقع شہر العلمین الجدیدہ میں مصر کی بین الاقوامی ہوا بازی اور خلائی نمائش کا انعقاد کیا تھا۔

اس ایئر شو میں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ملکوں کے 300 سے زائد طیارہ ساز اداروں اور خلائی صنعتوں نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان اس وقت غزہ کی صورتحال میں پیش رفت، فلاڈیلفی کوریڈور پر اسرائیل کا کنٹرول اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے کوریڈور میں سرنگوں کی موجودگی کے جھوٹے الزامات نے قاہرہ کو مشتعل کیا ہے۔

Israel

Egypt

Indian Fighter Jets