Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سابق ایس ایچ او کو قتل کرنے والا ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

سب انسپکٹر شاہد اصغر 5 ستمبر کو سوتیلے بھائی محمد علی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2024 05:52pm

لاہور پولیس نے ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےسابق ایس ایچ او کو قتل کرنے والے سوتیلے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے 5 ستمبر کو سب انسپکٹر شاہد اصغر کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد علی مقتول پولیس آفیسر کا سوتیلا بھائی ہے۔

ملزم ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جہاں اسے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

lahore

lahore police

Murder