Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوشاب میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے خوشاب میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی
شائع 16 ستمبر 2024 12:15pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع خوشاب میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

حکومت پنجاب نے خوشاب میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع خوشاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے مطابق کوئی بھی شہری لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ نہیں رکھ سکتا، اس پابندی کا اطلاق آج 16 ستمبر سے اتوار 22 ستمبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔

Section 144

Punjab Government

punjab home department

section 144 imposed