Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئینی ترمیم کی حمایت، اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی بازیابی مانگ لی

سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کرگئے
شائع 15 ستمبر 2024 06:02pm

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر زبردست جھٹکا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل سے آئینی ترمیم کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر

ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے دو ووٹوں کے بدلے دو ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

National Assembly

Senate of Pakistan

sardar akhtar mengal

BNP Mengal

Constitutional amendment

Judicial Package