Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین میں 26 ویں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا

مجوزہ آئینی ترامیم میں 54 سے زائد شقیں شامل ہیں، ذرائع
شائع 16 ستمبر 2024 10:22am
Details of government’s proposed constitutional amendments revealed - Aaj News

قومی اسمبلی میں مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر آگیا جس میں مجموعی طور پر 54 تجاویز شامل ہیں۔

ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت تاحال آئینی ترامیم وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش نہیں کر سکی۔ اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا جو آج دوبارہ ہوگا، قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ سے آئینی ترامیم کی منظور دے دی ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا، جس میں 54 تجاویز شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں مجوزہ آئینی ترامیم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، جو آج نیوز نے حاصل کرلیں۔

آئینی ترمیم کیلئے حکومت کا نمبر گیم پورا نہ ہوسکا؟ وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل میں آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کی تجویز شامل ہے، آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کے خلاف جانے پر ووٹ شمار کرنے کی ترمیم کی تجویز بھی ہے۔ آرٹیکل 17 میں ترمیم کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز اور آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں بھی ترمیم کی تجویز شامل ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے لیے نام قومی اسمبلی کی کمیٹی وزیراعظم کو دے گی۔

دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی3 سینئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی، ججز کی تقرری کے لیے قومی اسمبلی کی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہو گی، کمیٹی ارکان کا انتخاب اسپیکر قومی اسمبلی تمام پارلیمانی پارٹی کے تناسب سے کریں گے، کمیٹی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے 7 روز قبل سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔

مجوزہ آئینی ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال ہو گی، سپریم کورٹ کا جج وفاقی آئینی عدالت میں 3 سال کے لیے جج تعینات ہو گا۔

بل میں ہائی کورٹس سے سو موٹو لینے کا اختیار واپس لینے اور ہائیکورٹ ججز کی ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی و سینیٹ کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی بنالی

چیف جسٹس کا تقرر 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا، آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی، ہائیکورٹ کے ججز کو روٹیشن اور ٹرانسفر کے تحت دیگر ہائیکورٹس میں بھیجا جائے گا جبکہ ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کون کسے ووٹ دے گا؟

منحرف اراکین کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے گا سیٹیں 65 سےبڑھا کر 81 کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح آئینی امور دیکھنے کے لیے عدالت قائم کی جائے گی، آئینی عدالت کے فیصلے پراپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔

National Assembly

Senate of Pakistan

Constitutional amendment

Judicial Package