Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرہ

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کی عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ
شائع 15 ستمبر 2024 08:50am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تل ابیب میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے الکوخ قصبے سارین اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں راکٹ فائر کیے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وہیں اسرائیل کے غزہ پر بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے رہائشی عمارت پر بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوب مشرقی غزہ میں بےگھر فلسطینی کے اسکول ہاؤس پر بمباری سے 2 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ غزہ کے شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 182 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب تل ابیب میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی میں شریک اسیروں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ مغویوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت کے ناکام مذاکرات پر مایوس ہیں۔

یاد رہے کہ 6 مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔

Israel

Gaza

lebanon

Benjamin Netanyahu

israel attacked

israel protest