Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ریپ کیس میں ضمانت پر آزاد

یہ واقعہ 31 دسمبر 2023 کی رات کا ہے، ضمانت قبل از گرفتاری مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے منظور کی۔
شائع 14 ستمبر 2024 11:53pm

مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی خاتون سے زیادتی کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ونگ کمانڈر کی ضمانت قبل از گرفتاری اُس کی ساکھ اور کریئر دونوں کو بچانے کی غرض سے منظور کی گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کی ایک افسر نے الزام لگایا تھا کہ ونگ کمانڈر نے 31 دسمبر 2023 کی کی شب اُسے ایک تحفہ دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھر اُس سے زیادتی کی۔ تب فضائیہ کے ایریا میں سالِ نو کی آمد کی پارٹی چل رہی تھی۔

خاتون افسر نے بتایا کہ اُس نے بہت مزاحمت کی اور پھر کسی نہ کسی طور وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ خاتون افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر اس قبیح حرکت کے بعد اُس کے دفتر آیا اور ایسا تاثر دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ ۔۔۔۔۔

Indian Air Force

Rape Case

WING COMMANDER

PRE ARREST BAIL