کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی، مغوی ڈاکٹر یوسف بازیاب، 2 ملزمان گرفتار
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے، مغوی ڈاکٹریوسف کو بازیاب کروا لیا ۔
ٹیموں نےتکنیکی بنیادوں پر منظم اغواء کار گینگ کا سراغ لگا لیا، اہم کاروائی کے دوران ملوث 2ملزمان کو بھی دھر لیا۔ ملزمان کی شناخت حکمت اور محبت خان کے ناموزں سے ہوئی ہے۔
واقعہ سے متعلق مدعی ڈاکٹر فقیر اللہ نے مورخہ 4 ستمبر کو تھانہ سربند پولیس کو اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد یوسف کے اغوائیگی کی رپورٹ کی تھی جس پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیا تھا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق اغواء کار گینگ نے مغوی ڈاکٹر کو اچینی روڈ پر اغواء کرنے کا اعتراف کرلیا، اغواء کار لواحقین سے کروڑ وں روپے مطالبہ کررہے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگ میں شامل دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔
Comments are closed on this story.