Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

پولیس گاڑی کے قریب دھماکا نیو کچلاک میں ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی بھی ہے، حکام
شائع 14 ستمبر 2024 01:44pm

کوئٹہ میں نیو کچلاک کے مقام پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 مئی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر حملہ ہوا تھا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان

quetta