Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا بیان بھی سامنے آگیا

سربراہ جے یو آئی نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا
شائع 13 ستمبر 2024 06:41pm

ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت نے آئینی ترمیم کیلئے تیاری مکمل کرلی جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کرلئے گئے۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم سے متعلق اپنا مؤقف پیش کردیا۔*

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی مشروط حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے آئینی ترمیم سے متعلق اصلاحات تجویز کی ہیں، اگر ہماری تجاویز پر آئینی ترمیم ہوئی تو غور کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا۔

پاکستان

JUIF