Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں 17 برس سے اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی

جعلی ڈگری پر2007 میں ملازمت حاصل کرنے والا شیراز کاکا اہم عہدوں پر تعینات رہا
شائع 13 ستمبر 2024 03:38pm

سندھ میں سرکاری اداروں اور نیم سرکاری اداروں میں تعینات اعلیٰ عہدیداروں کی جعلی ڈگری کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ اب حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیراز کاکا کی ڈگری جعلی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ہی ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سے شیراز کاکا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈٹیکنالوجی جام شور نے جعلی ڈگری کی تصدیق کردی۔ جعلی ڈگری پر2007 میں ملازمت حاصل کرنے والا شیراز کاکا اہم عہدوں پر تعینات رہا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سےنوٹس کیے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ شیرازکاکا کو سرکاری گاڑی بھی فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

پاکستان

sindh