Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ساہیوال سے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد مستاجب کوساہیوال بائی پاس سے گرفتارکیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 12 ستمبر 2024 02:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

**محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد مستاجب شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ساہیوال سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مستاجب کوساہیوال بائی پاس سے گرفتارکیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گوجر خان راولپنڈی کا رہائشی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کےلیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

punjab

CTD

Punjab police

CTD operation

CTD ACTION